سالانہ 200ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے، بھارت 8.9روپے کا یونٹ بنا سکتا ہے تو ہم سستی بجلی پیدا کیوں نہیں کر سکتے،چشمہ نیو کلیئر پلانٹ اور کوئلے سے سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے اگر نیت صاف ہو تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کوئی مشکل کام نہیں،نواز شریف ملک سے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں اور وہ امیر کی بجائے غریب کو سبسڈی دیں گے، تمام صوبوں میں یکساں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن پیداوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے،لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر غنڈہ گردی ہو رہی ہے،نواز شریف حکومت جلد عوام کو لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر ریلیف دیگی، وفاقی وزیر پانی وبجلی مصدق ملک کی رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 21 مئی 2013 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21مئی۔ 2013ء) نگران وفاقی وزیر پانی وبجلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سالانہ 200ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے، بھارت 8.9روپے کا یونٹ بنا سکتا ہے تو ہم سستی بجلی پیدا کیوں نہیں کر سکتے، چشمہ نیو کلیئر پلانٹ اور کوئلے سے سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے اگر نیت صاف ہو تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کوئی مشکل کام نہیں،نواز شریف ملک سے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں اور وہ امیر کی بجائے غریب کو سبسڈی دیں گے، تمام صوبوں میں یکساں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن پیداوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

وہ رائے ونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ مصدق ملک نے کہا کہ (ن) لیگ جس طرح سنجیدگی کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے اس کے بعد مجھے یقین ہے کہ 6سے 8ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہو گی اور سالانہ 200ارب روپے کی چوری ہونے والی بجلی کو بھی روکا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت صرف 8.9روپے میں فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ کی قیمت اس کے مقابلے میں کئی زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات انتہائی مثبت رہی ہے اور میاں نواز شریف چاہتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے ملک میں بجلی کے بحران کو مکمل طور پر ختم کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے ملکی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے خاتمے میں سرکلر ڈیٹ کا بھی اہم کردار ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر سرکلر ڈیٹ نہ ہوتا تو بجلی کے بحران کو ختم کرنا دنوں کی بات تھی۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نواز شریف ملک میں بجلی کے بحران پر جلد قابو پا لیں گے اور آنے والے دنوں میں ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہو گی اور عوام کو بھرپور ریلیف مل سکے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی