ڈینگی مچھر کے لاروے کی نشاندہی سے متعلق شکایات اور اس کے فوری ازالہ کیلئے تمام محکموں میں ڈینگی سیل قائم کرنے کی ہدایت

جمعہ 14 فروری 2020 13:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) حکومت پنجاب نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس کی مؤثر روک تھام کیلئے وسیع تر حفاظتی ، انسدادی ، تدارکی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ،ضلع کونسلز ، میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیز و دیگر متعلقہ حکام سے کہاہے کہ وہ ڈینگی وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے مؤثر ، مربوط ، کارگر حکمت عملی کے تحت ایکشن پلان ترتیب دے کر اس پر فوری عملدرآمد کاآغاز کریں تاکہ ڈینگی سے بچائو ممکن ہو سکے نیز ڈینگی مچھر کے لاروے کی نشاندہی سے متعلق شکایات اور اس کے خاتمہ کیلئے تمام محکموں میں ڈینگی سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیاگیاہے جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے مختلف افسران کریں گے جبکہ انسداد ڈینگی مہم بارے ہفتہ وار میٹنگز منعقد کی جائیں گی اور یکشن پلان میں محکمہ صحت، بلدیاتی اداروں ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واسا، ماحولیات، تعلیم، زراعت، لیبر، فشریز، لائیوسٹاک، خوراک، ٹرانسپورٹ،سول ڈیفنس، کالجز،کمیونٹی آرگنائزیشن،سوشل ویلفیئر،سپیشل ایجوکیشن،کوآپریٹو سوسائٹیز، لوکل گورنمنٹ، فنانس ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ودیگر محکموں کو بھی شامل کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ تمام متعلقہ محکموں سے کہاگیاہے کہ وہ فوگنگ سپرے،لاروا کی پیدائش وافزائش کے مقامات کا سروے، ڈینگی وارڈ کا قیام،محکمہ صحت کے عملہ کی ٹریننگ،مشینری کو چالو ، فیلڈ سٹاف کو متحرک رکھنے اور باہمی رابطہ کویقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹائروں کی دکانوں ومارکیٹوں پر قانون کے تحت سخت عملدرآمد اور ان کا باقاعدہ سروے کرکے ان کی تلفی،کوڑاکرکٹ کی مناسب صفائی، سروس اسٹیشنز، پٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشنز اور کھانے پینے کے مقامات کی نگرانی،عوامی آگہی مہم، آگہی پمفلٹس اورہینڈ بلزکی تقسیم،ٹائروں کا کاروبار کرنے والوں کو لائسنس دیتے ہوئے مکمل چھان بین،کھلے مقامات سے گندگی کے ڈھیروںکو اٹھانے،بارش کے موسم میں مناسب انتظامات، آلودہ پانی کی ڈی واٹرنگ، سیوریج سسٹم کی بہتر حالت، فیکٹریز کی نگرانی،سکولوں کے بچوں کو انسداد ڈینگی مہم میں شامل کرنے، اساتذہ کی ٹریننگ اور سیمینارزکے انعقاد کابھی حکم دیاگیاہے۔

انہوںنے بتایاکہ ایکشن پلان کے مطابق مچھروں کی افزائش کے مقامات کا سروے،کاشتکاروں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگہی مہم شروع کرنے، ورکرز ویلفیئر سکولز اور ملازمین میں شعوراجاگر کرنے،ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے تالابوں میں مچھلیوں کیلئے پانی کے معیار اور مقدار کی موجودگی،فش فارمرز کی رہنمائی، ویٹرنری ڈسپنسریز، ہسپتالوں کے معائنے، فلورملز اور پی آرسنٹر کی چیکنگ،بس ویگن اڈوںپرمسافروں کے لئے انسداد ڈینگی سے متعلق وسیع آگہی، کالجز میں آگہی پروگرامز، لیکچرارزاور سٹاف کی ٹریننگ،یونین کونسلز میں عوامی آگہی مہم،این جی اوز کو متحرک،کوآپریٹو سوسائٹیز میں عوامی آگہی پوسٹرز، فلیکس، سائن بورڈ کی تنصیب اور ہینڈ بلز کی تقسیم کوبھی یقینی بنانے کا حکم دیاگیاہے ۔

انہوںنے بتایاکہ تمام حکام پر واضح کیاگیاہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت ، کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی