پشاور میں مختلف مقامات پر انسداد پولیو مہم کا افتتاح

جمعہ 14 فروری 2020 17:11

پشاور میں مختلف مقامات پر انسداد پولیو مہم کا افتتاح
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکرٹری کاظم نیاز کا پشاور میںمختلف مقامات پر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقاریب میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔انسداد پولیو مہم 17 سے 21 فروری تک جاری رہے گی جس میں 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کوپولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔

مہم کیلئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز کی 28049ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24900 موبائل، 1849فکسڈ اور 1300 ٹرانزٹ ٹیموں پر مشتمل ہیں۔ جبکہ پولیو ٹیموںکی نگرانی کیلئے 6833 ایریا انچارج تعینات کئے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش، ارکان صوبائی اسمبلی صلاح الدین، ارباب وسیم حیات، فضل الہی اور سیکرٹری ہیلتھ یحیی اخونزادہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ اس حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے جس کا ثبوت افتتاح میں شامل اراکین اسمبلی کی شمولیت ہے۔ انہوں نے کہا پولیو خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ انکاری والدین کی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوائیں جائیں۔انہوں نے سول سوساٹئی اور میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے مہم میں بھرپور حصہ لینے اور انکاری والدین کو اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے کیلئے منانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

وزیر صحت نے اراکین اسمبلی سے بھی اپنے اپنے حلقوں میں انکاری والدین کو منانے کی کوششوںکا حصہ بنیں۔افتتاحی تقریب کے بعد اراکین اسمبلی کو پولیو پروگرام میں پیش رفت اور درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔تقریبات میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی