پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم پرسوں سے شروع ہو گی

ایک کروڑ 94 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکی ویکسین پلائی جائیگی

ہفتہ 15 فروری 2020 16:27

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم پرسوں سے شروع ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) پولیو کے موذی مرض کے خلاف پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم پرسوں ( پیر) سے شروع ہو گی ۔تین روزہ انسداد پولیو مہم میں ایک کروڑ 94 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکی ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 94ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پولیو مہم کی کامیابی کے لیے گھرگھر جا کر حفاظتی ویکسین پلانے کے ساتھ ساتھ مختلف گزرگاہوں، ہسپتالوں، ریلوے سٹیشنز، ہوائی اڈوں اور بین الصوبائی داخلی راستوں پر ٹیمیں تعینات کی جائیں گی ۔

انچارج پولیو پروگرام اندس ارشاد کے مطابق پولیو کا انسداد حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب بین الصوبائی آبادیوں کا گڑھ ہے، جس کی وجہ سے دوسرے صوبوں سے وائرس باآسانی یہاں منتقل ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

والدین کو گھر گھر آنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خلاف مکمل مدافعت کے لیے پولیو ویکسین کی متعدد خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔سندس ارشاد نے کہا کہ پولیو ویکسین مکمل محفوظ اور موثر ہے، بچوں کے مکمل تحفظ کے لیے والدین ہر مہم میں پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں۔خیال رہے کہ 11 فروری کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو