کرونا وائرس براعظم افریقہ تک جا پہنچا، مصر میں ایک شخص جاں بحق

دنیا کے 25ممالک میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ، عرب میڈیا مصر ی حکام نے سرکاری طور پر مسافروں کے لیے تشکیل دیے گئے پروگرام کے تحت ہلاکت کی تصدیق کی، رپورٹ

ہفتہ 15 فروری 2020 16:31

کرونا وائرس براعظم افریقہ تک جا پہنچا، مصر میں ایک شخص جاں بحق
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس براعظم افریقہ تک جا پہنچا مصر میں ہسپتال میں زیر علاج شخص چل بسا ۔عرب میڈیا کے مطابق دنیا کے 25 ممالک میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ، چین سے باہر ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی وائرس سے ہلاکت کا کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد وائرس کے براعظم افریقا تک پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مصر کی وزارت صحت کے ترجمان نے کرونا وائرس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس میں وائرس کی کوئی سنگین علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ترجمان کے مطابق حکام نے سرکاری طور پر مسافروں کیلئے تشکیل دئیے گئے پروگرام کے تحت ہلاکت کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

مصری وزارت صحت کے مطابق مرنے والا شخص مصر کا شہری نہیں ،اس کی قومیت یا مصر میں داخل ہونے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

خیال رہے کہ چین میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث مزید 143 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہیں ، کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے افرد کی تعداد 66492 ہوگئی ہے۔وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم نے بتایاکہ باوجود اس کے کہ کورونا کے 99 فیصد کیسز چین میں ہیں، یہ وبا دنیا کیلئے سنگین خطرہ قرار ہے اور وائرسز کے اثرات دہشت گردانہ کارروائیوں سے زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی