حکومت نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے رابطے کیلئے ہاٹ لائن قائم کردی

حکومت نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے رابطے کیلئے ہاٹ لائن قائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء)وزارت خارجہ نے چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ سے رابطے کے لیے ہاٹ لائن قائم کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ چین کے شہر ووہان میں پھنسے وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبہ سے والدین کو رابطہ کرنے کے لیے ہاٹ لائن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے چین میں تعینات پاکستانی ڈائریکٹر سید قلبِ عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عزیر کا نمبر جاری کیا جس میں ٹیلی فون اور واٹس ایپ نمبر دونوں شامل ہیں جب کہ ساتھ ای میل ایڈریسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق والدین اپنے بچوں سے صبح 9 سے لے کر شام 5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

Your Thoughts and Comments