ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم، این آئی ڈی 2020 کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان محمد، اسسٹنٹ کمشنر مردان، پاک فوج کے افسران، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبیدالرحمن، ڈویجنل این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر اصغر،ڈسٹرکٹ اینڈسٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان، ڈی ایس پی سیکیورٹی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان کو اس مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی کہ رواں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروئے کار لائی جائیں جبکہ پولیوٹیموں کی سیکیورٹی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جائے انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد اور علمائے کرام سے تعاون کی اپیل کی اور والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے دو قطریں ضرور پلائیں تاکہ ہمار ا مستقبل معذوری سے بچ سکیں۔

Your Thoughts and Comments