لکی مروت میں5روزہ انسداد پولیو مہم شروع

لکی مروت میں5روزہ انسداد پولیو مہم شروع
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء)ملک بھر میں پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع لکی مروت میں5روزہ انسداد پولیو مہم شروع ‘مہم کے دوران ضلع لکی مروت کی45یونین کونسلز میں 194370 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے‘ پولیو مہم میں 763موبائل ٹیمز،51فکسڈ ٹیمز، 33ٹرانزٹ ٹیمز اور 11رومنگ ٹیمز حصہ لے رہی ہیں‘ ان ٹیمز کی موثر نگرانی کے لئے 205 ایریا انچارجز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے‘واضح رہے کہ سال 2020 کے شروع سے اب تک ضلع میں 9کنفرم پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ پچھلے سال بھی ضلع میں کل 33کیسز رپورٹ ہوچکے تھے۔

Your Thoughts and Comments