مضبوط اعصاب کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا میری صحت یابی کی ایک اہم وجہ ہے، چین میں پاکستانی طالبعلم

مضبوط اعصاب کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا میری صحت یابی کی ایک ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور پاکستانی طالبعلم کوصحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ طالب علم جنوری میں سیر و تفریح کے لیے ووہان سے گوانگ ڈونگ آئے تھے۔ 28 جنوری کو گوانگ ژو میں ان کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں ووہان آئے ہوئے تین سال ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ وو ہان شہر کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ووہان سے بہت محبت کرتے ہیں۔اپنے علاج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نیا وائرس ہے اور شروع شروع میں بہت ڈر بھی لگا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے خوف پر قابو پا تے ہوئے ہمت سے اس وائرس کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا، ان کے خیال میں طاقتور اور مضبوط نفسیاتی حالات بھی ان کی صحت یابی کا ایک اہم سبب ہیں۔ انہوں نے چینی حکومت اور تمام طبی عملے کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ 12 فروری کو بھی اس وائرس سے متاثرہ ایک پاکستانی طالب علم صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ کئے گئے تھے۔

Your Thoughts and Comments