ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق کا حبیب پورہ کی جھونپڑ بستی میںانسداد پولیو کیمپ کا دورہ ، خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے

پیر 17 فروری 2020 14:54

ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے سیالکوٹ کے علاقے حبیب پورہ میں واقع خانہ بدوشوں کی جھونپڑ بستی میں قائم محکمہ صحت کے انسداد پولیو کیمپ کا دورہ کیا اور خانہ بدوشوں کے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا جبکہ اس ضمن والدین کے بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں۔

اس موقع پر سی ای او ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اصغر علی اور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بھلی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں شروع کی جانے والی تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں ساڑھے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت سیالکوٹ کی 1120موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 132فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں جبکہ 68رومنگ/ٹرانزٹ ٹیمیں ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔

مہم کے باقاعدہ آغاز سے ایک روز قبل آج ضلع سیالکوٹ کی 92یونین کونسلز میں واقع 1266جھگیوں،بھٹہ خشت ،خانہ بدوشوں اور افغان بستیوں میں رہائش پذیر9ہزار448 رجسٹرڈ بچوں کو کور کیا جائے گا جبکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر ز اور ڈی ڈی ایچ اوز کے علاوہ 126یوسی ایم او، 243ایریا انچارجز مانیٹرنگ کریں گے جبکہ عالمی اداروں صحت کی ٹیمیں پری /پوسٹ مہم کی ایویلوایشن کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی