ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ہیلتھ کا جہلم اور دینہ کے مختلف پولیو مہم کے لیے لگائے گئے فکس پوائنٹس،ای این آئی ڈی کی چیکنگ کے لیے دورہ

منگل 18 فروری 2020 12:48

ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ہیلتھ کا جہلم اور دینہ کے مختلف پولیو مہم کے لیے لگائے گئے فکس پوائنٹس،ای این آئی ڈی کی چیکنگ کے لیے دورہ
جہلم  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے ہمراہ دینہ اور جہلم میں مختلف فکسڈ پوائنٹس،ای این آئی ڈی کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے میں جی ٹی روڈ ٹال پلازہ جہلم، پولیو پوانٹ کینٹ چوک جہلم، پولیو پوانٹ ایچ آر ایم پی سائٹ یونین کونسل مونن اور بنیادی مرکز صحت بھٹیہ میں فکسڈ سائٹ کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے ایم سی کے افسران کو مذکورہ جگہوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سینٹراور ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات سمیت دیگر سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 424 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام کر رہی ہیں ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ٹرانز ٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور انسداد پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ اور نواحی علاقوں میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر جاکر خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئین پلائی اورنئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر مختلف افغانی نیشنل کے کیمپس پر جا کر پولیو مہم بارے تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ موبائل ٹیموں کے ارکان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضروری پلائیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے جہلم میں اپنی ٹیم سمیت مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسی طرح تحصیل دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ نے بھی مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی