دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود علاقہ میں پولیو مہم جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود علاقہ میں پولیو مہم جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء)تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں پولیو سیکورٹی کیلئے جانے والی پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کے نماز جنازہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود علاقہ میں پولیو مہم جاری ہے اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور عوام کے حوصلے بلند ہیںاور عوام کے ساتھ ملکر ملک سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ اپنے 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے دو قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

Your Thoughts and Comments