دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں پانی ،بجلی ،صحت، تعلیم اور ذرائع رسل سمیت تمام سہولیات ومراعات فراہم کرکے دیہی علاقوں کے عوام کی سہولیات کے حوالے سے احساس محرومی دورکریں گے۔ سہار تاکنیلی سڑک کی پختگی کا معیاربہتر بنایاجائیگا‘ ناقص تعمیر کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا‘ سرکاری فنڈز کا ناجائز استعمال ہرگز نہیں ہونے دیں گے‘ سہار آرمی پبلک سکول قائم ہوگیاہے‘سہار میں بی ایچ یو اور گرلز ڈگری کالج بھی بنائیں گے‘ سہارکے پڑھے لکھے نوجوانوں کوسرکاری نوکریاں دیں گے‘ ضلعی وڈویژنل انتظامیہ کوہدایات دیدی ہیں کہ دوردراز علاقوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ، وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کاکھلی کچہری سے خطاب

پیر 27 مئی 2013 15:37

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء) وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں پانی ،بجلی ،صحت، تعلیم اور ذرائع رسل سمیت تمام سہولیات ومراعات فراہم کرکے دیہی علاقوں کے عوام کی سہولیات کے حوالے سے احساس محرومی دورکریں گے۔ سہار تاکنیلی سڑک کی پختگی کا معیاربہتر بنایاجائیگا‘ ناقص تعمیر کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا‘ سرکاری فنڈز کا ناجائز استعمال ہرگز نہیں ہونے دیں گے‘ سہار آرمی پبلک سکول قائم ہوگیاہے‘سہار میں بی ایچ یو اور گرلز ڈگری کالج بھی بنائیں گے‘ سہارکے پڑھے لکھے نوجوانوں کوسرکاری نوکریاں دیں گے‘ ضلعی وڈویژنل انتظامیہ کوہدایات دیدی ہیں کہ دوردراز علاقوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ سرکاری دفاتر میں عزت واحترام کے ساتھ پیش آیاجائے۔

(جاری ہے)

حکومت اور انتظامیہ عوام کی خادم ہے عوامی خدمت ہی ہماراایجنڈاہے عوامی خدمت سے ہی دنیااور آخرت سنورتی ہے۔ عوامی حکومت لوگوں کے تمام مسائل حل کرے گی۔ وہ پیر کو سہارکے مقام پر کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے صاحبزادے چوہدری قاسم مجید ،سیاسی مشیر شوکت راجہ ایڈووکیٹ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مشتاق، پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماؤں چوہدری آفتاب ، عامرالحسن راجہ، راجہ نعیم، چوہدری سلیمان، چوہدری ضمیر کے علاوہ اہلیان سہار کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر لوگوں نے سہار کے جملہ مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے لوگوں کے جملہ مسائل توجہ سے سننے اور بعض فوری نوعیت کے معاملات پرموقع پراحکامات صادرکیے۔ وزیراعظم نے انتظامیہ اور ترقیاتی اداروں کے افسران سے کہاکہ وہ سہار کے ترقیاتی کاموں کو اندر معیاد مکمل کریں۔ سہارتاکنیلی سڑک کی ناقص تعمیرکے سلسلہ میں وزیراعظم کوشکایت کی گئی جس پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے۔

متعلقہ حکام کوہدایات دیں کہ وہ سڑک کی تعمیر کے معیار کو بہتربنائیں اور کام کی رفتار کو تیز کریں ناقص تعمیراور سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سارے آزادکشمیرمیں بلاتخصیص تعمیروترقی کا عمل جاری رکھاہواہے۔ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات میسرہوں ۔

انھوں نے کہاکہ پہلے مرحلہ پر تعلیم اور صحت کے اداروں کو دیہی علاقوں میں مضبوط ومستحکم کیاجارہاہے۔ جن علاقوں میں بجلی پانی کی سہولیات میسرنہیں ہیں وہاں کروڑوں روپے کی لاگت سے پانی وبجلی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ذرائع رسل ورسائل کی سہولیات دیہی اور پسماندہ علاقوں تک پہنچائی جائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی