دنیا بھر میں ذیا بیطس ٹائپI کے مریض بچوں کی تعداد4لاکھ40ہزار ہے‘ پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی

ذیابیطس کو مزمن، وراثتی، استحالہ (میٹا بولک)میں خرابی کی وجہ سے ہونیوالی بیماری کہاجاتا ہے‘مجلس مذاکرہ سے خطاب

بدھ 19 فروری 2020 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) دنیا بھر میںذیابیطس ٹائپI کے مریض بچوں کی تعداد4لاکھ40ہزار ہے۔ ذیابیطس ٹائپ II کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ صرف بڑوں کی بیماری ہے لیکن آج یہ بھی بچوں اور بڑوں میں تشویشناک شرح سے بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی (چیئر مین امتحانی کمیٹی نیشل کونسل فا ر طب)، حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم عطاء الرحمن صدیقی، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم محمد ابو بکر، حکیم محمد حفیظ، حکیم حامد محمود، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے بچوں اور نوجوانوں میں ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح اور احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ذبابیطس کو مزمن، وراثتی، استحالہ (میٹا بولک)میں خرابی کی وجہ سے ہونیوالی بیماری کہاجاتا ہے۔ اس میں جسم انسانی کا کاربو ہائیڈریٹ کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے خون یا پیشاب میں شوگر بڑھ جاتی ہے۔ اس مرض میں انسانی جسم انسولین مناسب مقدار میں پیدا نہیں کرپاتا یا بالکل بنانا بند کردیتا ہے۔ جنیاتی اور موحولیاتی عوامل، موٹاپا اور ورزش کی کمی ذیابیطس کی پیدائش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ذیابیطس کے اسباب کا جائزہ لینے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اس بیماری کے بچوں اور جوانوں میں تشویشناک حد تک بڑھنے کی وجہ غیر فطری طرز زندگی ، غیر متوازن خوارک، سست روی او ر ورزش کا فقدان اہم عوامل ہیں۔ حالانکہ پہلے پہل ذیابیطیس کو بڑی عمر یا بوڑھے افراد کی بیماری سمجھا جاتا تھا۔ لہذا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو ایسی خطرناک مرض سے بچانے اور صحت مند مستقبل دینے کے لئے قومی اور ملکی سطح پر صحت مند طرززندگی اختیار کیا جائے کیونکہ ہر بچے کو طویل اور صحت مند زندگی جینے کا حق ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی