بند کریں
صحت صحت کی خبریںلاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں خسرہ سے ہو ے والی اموات کا نوٹس لے لیا‘محکمہ صحت کے اعلی حکام ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/05/2013 - 14:36:03 وقت اشاعت: 28/05/2013 - 12:35:47 وقت اشاعت: 27/05/2013 - 17:37:23 وقت اشاعت: 27/05/2013 - 16:50:59 وقت اشاعت: 27/05/2013 - 16:50:59 وقت اشاعت: 27/05/2013 - 16:49:49 وقت اشاعت: 27/05/2013 - 15:37:34 وقت اشاعت: 27/05/2013 - 15:35:10 وقت اشاعت: 27/05/2013 - 13:17:06 وقت اشاعت: 26/05/2013 - 13:30:01 وقت اشاعت: 24/05/2013 - 22:58:03

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں خسرہ سے ہو ے والی اموات کا نوٹس لے لیا‘محکمہ صحت کے اعلی حکام کو 29 مئی کو طلب کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء) ہائی کورٹ نے پنجاب میں خسرہ سے ہو ے والی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو 29 مئی کو طلب کرلیا ۔سوموار کے روز جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے صوبے میں خسرے کی وبا سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس خالد محمود خان نے اموات کا سلسلہ نہ رکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خسرہ کی وبا سے ہر روز کئی بچوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں اس صورت حال میں عدالت خاموش نہیں رہ سکتی عدالت عالیہ نے ڈی جی ہیلتھ سمیت محکمے کے اعلی افسران کو اگلی سماعت پر طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور کسی کو کوئی فکر نہیں، محکمہ صحت بچوں کی اموات کی گنتی کی بجائے اس وبا سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے، کیس کی مزید سماعت 29 مئی کو ہوگی۔


27/05/2013 - 16:49:49 :وقت اشاعت