کورونا وائرس سے پاک چین تجارت متاثر نہیں ہو گی،

جیانگ زو میں ہسپتال میں داخل واحد شخص کی حالت تسلی بخش ہے، تاحال کسی پاکستانی کا کوئی نیا تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا جیانگ زومیں پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر دیار خان کی چینی ذرائع ابلاغ انٹرویو

بدھ 19 فروری 2020 17:08

کورونا وائرس سے پاک چین تجارت متاثر نہیں ہو گی،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) جیانگ زومیں پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر دیار خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پاکستان اورچین کے مابین تجارت سمیت دیگر تبادلے متاثر نہیں ہوں گے ، یہی وجہ ہے کہ ہم نے سیاحت یا ویزوں کے حوالے سے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ۔ چائنا اکنامک نیٹ ورک کو انٹرویو میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاک چین تجارتی تعلقات کو لمبے عرصے تک مزید تقویت ملے گی کیونکہ چین ہمارا قریبی دوست اور شراکت دار ہے اور ہمارے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی کسی ایک موسم تک محدود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کا دکھ درد محسوس کرتے ہیں اور کرونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال ہماری ان قربتوں میں حائل نہیں ہو سکتی ، ہماری توجہ اس بات پر ہوگی کہ ہم اپنے دوستوں کی مدد کے لئے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ وائرس پھیلنے کے فوراً بعد ہماری حکومت نے چینی قیادت سے رابطہ کیا اور ہماری پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے چینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد بھی منظور کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری طور پر مریضوں کے لئے ماسک ، حفاظتی لباس اور دستانوں سمیت ایمرجنسی سامان روانہ کیا اور ہم اب بھی ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوروناکی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے چینی قیادت کے موثر اقدامات کو سراہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی اس خطرناک وائرس کو شکست دے دی جائے گی۔

جیانگ زو میں موجود پاکستانی باشندوں کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہت اچھا دوست اور ہمسایہ ہے اور دونوں ممالک کی تمام شعبوں میں قریبی شراکت داری ہے، یہی وجہ ہے کہ چین میں تاجروں اور طلبا سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے جیانگ زو میںکورونا وائرس کے باعث صرف چند پاکستانی شہریوں کو ہسپتال لے جایا گیا جن میں سے صرف ایک شخص اب زیر علاج ہے جس کی حالت تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ وہ بھی جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، تاحال کسی پاکستانی کا کوئی نیا تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ چینی ڈاکٹروں نے پاکستانی مریضوں کی اچھی دیکھ بھال کی اور انہیں جدید تشخیصی نظام اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں اور ہسپتال میں قیام کے دوران انہیں مناسب کھانا اور لباس مہیا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستانیوں سے اپنائیت کا اظہار کرنے پر چینی حکومت ، وزارت خارجہ ، محکمہ صحت اور چینی عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

پاکستانی تارکین وطن سے متعلق ایک سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ہم وطنوں سے یہی کہا ہے کہ وہ جہاں ہیں ، وہیں پرسکون رہیں ، تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور چینی حکومت اور اس کے محکمہ صحت پر اعتماد کریں۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکام نہ صرف پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں بلکہ وہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہر طرح کی سہولیات اور مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا قونصل خانہ موجودہ صورتحال کا خاموشی اور بہادری سے سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہوبی سمیت دوسرے متاثرہ صوبوں میںمتعدد پاکستانیوں نے بھی چینی حکومت کی کوششوں میں صف اول کے رضاکاروں کے طور پر حصہ لیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی