گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے پشاور میں پولیو ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لے لیا،خاتون پولیو ورکر کے قتل کی شدید مذمت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مئی۔2013ء)خیبرپختونخواکے گورنر انجینئرشوکت اللہ نے منگل کے روز پشاور میں پولیو ٹیم پر حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے خاتون پولیو ورکر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ یہ یقینا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے گورنرنے کہاہے کہ اس انسانیت سوز واقعے کا ارتکاب درحقیقت آئندہ نسلوں کے مستقبل کو تاریک بنانے اور معصوم بچوں کو اس مہلک مرض سے دوچار کرنے کی ناپاک کوشش ہے جس کی بھر پور مذمت کی جانی چاہئے ۔ گورنر نے مقتولہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے بھی دعاکی ہے۔

Your Thoughts and Comments