بند کریں
صحت صحت کی خبریںسعودی عرب ،مزید 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،متاثرین کی عمریں 73 سے 85 سال کے درمیان ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 30/05/2013 - 17:39:09 وقت اشاعت: 30/05/2013 - 17:38:23 وقت اشاعت: 30/05/2013 - 15:45:51 وقت اشاعت: 29/05/2013 - 23:29:23 وقت اشاعت: 29/05/2013 - 17:05:49 وقت اشاعت: 29/05/2013 - 14:11:42 وقت اشاعت: 29/05/2013 - 14:08:15 وقت اشاعت: 29/05/2013 - 12:47:04 وقت اشاعت: 29/05/2013 - 11:24:31 وقت اشاعت: 28/05/2013 - 22:26:00 وقت اشاعت: 28/05/2013 - 19:22:37

سعودی عرب ،مزید 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،متاثرین کی عمریں 73 سے 85 سال کے درمیان ہیں ، کورونا وائرس کے 37متاثرین میں سے اب تک 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29مئی 2013ء)سعودی عرب میں مزید 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،نئے متاثرین کی عمریں 73 سے 85 سال کے درمیان ہیں ،کورونا وائرس کے 37متاثرین میں سے اب تک 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 2012سے سامنے آنے والے کورونا وائرس کے 37متاثرین میں سے اب تک 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پانچوں نئے متاثرین کی عمریں 73 سے 85 سال کے درمیان ہیں اور یہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ستمبر 2012 سے پھیلنے والے وائرس سے 9 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد پر حملہ کرنے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 49متاثرین میں سے 24افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
29/05/2013 - 14:11:42 :وقت اشاعت