کینسر زدہ خلیات کا شکار کرنے والے خون میں نئی قسم کے ’’ٹی سیلز‘‘ یعنی مدافعتی خلیات دریافت

ہفتہ 22 فروری 2020 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) جاپانی سائنسدان شمون ساکا گوچی نے خون میں نئی قسم کے ’’ٹی سیلز‘‘ یعنی مدافعتی خلیات دریافت کئے ہیں جو کینسر زدہ خلیات کا شکار کرتے ہیں۔ انسان کے جسم کا مدافعتی نظام یا (امیون سسٹم) اسے ہر طرح کی بیماریوں اور وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے تحقیق کار شمون ساکا گوچی نے ریگولیٹری ٹی سیلز (ٹریگ) کے بارے میں کی گئی اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹریگ انسانی خون میں صحت مند خلیات کو نظرانداز کر کے کینسر زدہ خلیات کا شکار کرتے ہیں۔

جاپانی سائنسدان نے مزید کہا ہے کہ جب ٹریگ خلیے خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں تو انسان کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ساکا گوچی کی اس تحقیق پر انہیں جرمنی کی جانب سے شعبہ طب کے ’’پال ایرلش اور لٴْڈوِگ ڈارم اشٹیٹر پرائز‘‘ سے نوازا جا رہا ہے۔ اس تنظیم کے سربراہ تھوماس بوہم نے کہا ہے کہ جاپانی سائنسدان شمون ساکا گوچی کی تحقیق غیر معمولی ہے کیونکہ ریگولیٹری ٹی سیلز جسم میں اس لیے موجود ہوتے ہیں تاکہ بیکٹیریا کا شکار کرنے والے خلیے جسم میں اپنا کام کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریگ سیلز انسان کے مدافعتی نظام کا ناگزیر حصہ ہیں جو سیلف کنٹرول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر یہ نظام کام نہ کرے تو ٹائپ ون زیابیطس اور جلد کے کینسر جیسی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ بوہم نے مزید کہا کہ اس قسم کے خلیات کی دریافت اس وجہ سے بھی انتہائی غیرمعمولی ہے کیونکہ یہ کینسر سے لڑنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ٹی سیلز کے حوالے سے دنیا بھر کی مختلف لیبارٹریز میں تحقیق جاری ہے اور ان کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی