کورونا وائرس، ایران میں مزید 2 ہلاکتیں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی

نئے سامنے آنے والے تمام متاثرین کا تعلق قم سے ہے جہاں دو بزرگ اسی وائرس کے باعث دم توڑ چکے ہیں، ایرانی وزارت صحت

ہفتہ 22 فروری 2020 13:31

کورونا وائرس، ایران میں مزید 2 ہلاکتیں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) ایران میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چین سے پھیلنے والے وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے حکام نے بتایاکہ 13 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے کمطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد دو روز قبل بھی ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے، ایران میں اب تک وائرس سے 20 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ نئے سامنے آنے والے تمام متاثرین کا تعلق قم سے ہے جہاں دو بزرگ اسی وائرس کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ ایران میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین یا تو قم سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر شہر کا دورہ کرنے والے افراد ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت تہران میں 4 اور شمالی صوبے گیلان میں 2 افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔

وزارت صحت کے عہدیدار مینو مہروز کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر قم میں کام کرنے والے چینی باشندوں سے پھیلا ہے جو چین کا دورہ کرچکے ہیں تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔رپورٹ کے مطابق ایک چینی کمپنی قم میں سولر پاور پلانٹ تعمیر کر رہی ہے۔ایران کے بعد لبنان میں بھی ایک شہری میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو لبنان میں پہلا کیس ہے۔

بیروت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لبنان کے وزیر صحت حامد حسن کا کہنا تھا کہ 45 سالہ خاتون گزشتہ روز قم سے لبنان پہنچی تھیں جو وائرس سے متاثرہ ہیں، تاہم ان کی حالت اچھی ہے جبکہ حکام دیگر دو مریضوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جن پر شبہ ہے کہ وہ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔لبنان میں متاثر ہونے والی خاتون اور دیگر دو مریضوں کو بیروت میں رفیق حریری ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

کورونا وائرس گزشتہ برس دسمبر میں چین میں سامنے آیا تھا اور ووہان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کئی افراد متاثر ہوئے تھے اور ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 27 ممالک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2200 سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں، جہاں متاثرین کی تعداد 76 ہزار سے زائد ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں بڑی کمی آرہی ہے لیکن جاپان میں کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور قرنطینہ کیے گئے جہاز کے 2 مسافر بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔چین کے صحت حکام نے تقریباً ایک ماہ کے دوران نئے کیسز کی سب سے کم تعداد کو رپورٹ کیا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے حکام نے چین میں پیش رفت کا ذکر کیا لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ ابھی یہ اہم موڑ پر نہیں پہنچی۔تمام صورتحال پر رواں ہفتے چینی حکام نے کہا تھا کہ صوبہ ہوبے میں کروڑوں افراد کو قرنطینہ کرنے سمیت سخت روک تھام کی کوششیں اور دیگر شہروں میں نقل و حرکت پر پابندی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی