مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر کا دیہی مراکز صحت کا اچانک معائنہ، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 24 فروری 2020 16:23

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق عوام کو صحت کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز قصبہ بصیرہ، شریف چھجڑا اور غازی گھاٹ کے دیہی مراکز صحت کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے، بستروں کی چادر روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائیں، ادویات کی ریکارڈ کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جائے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے میٹرک کے جاری امتحانات کے امتحانی مراکز کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹبی کریم آباد میں واٹر فلٹر پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور اس کو فعال کرایا جو گزشتہ کافی عرصہ بند پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، مرحلہ وار تمام واٹر فلٹر پلانٹس کو فعال کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول ٹبی کریم آباد کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پودا لگایا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی