کورونا وائرس ،پاکستان نے کوئٹہ تفتان کے درمیان ریل سروس تاحکم ثانی معطل کر دی

پیشگی بکنگ کرانے والے اپنا ساما ن واپس جائیں ‘ وزیر ریلوے شیخ رشید کاویڈیو بیان

کورونا وائرس ،پاکستان نے کوئٹہ تفتان کے درمیان ریل سروس تاحکم ثانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء)کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان نے کوئٹہ تفتان کے درمیان ریل سروس تاحکم ثانی معطل کر دی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ کوئتہ تفتان کے درمیان مہینے میں چار ٹرینیں چلتی تھیں اور چاروں ٹرینیں واپس آ چکی ہیں۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹرینیں تاحکم ثانی نہیں چلیں گی اور جب تک بارڈر نہیں کھل جاتے ریل سروس معطل رہے گی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنا سامان اور دوسری چیزیں جو بکنگ میں ہیں وہ واپس لے لیں۔

Your Thoughts and Comments