چین میں کرونا سے مزید 52 افراد ہلاک، مرنیوالوں کی تعداد 2715ہو گئی

چین میں کرونا سے مزید 52 افراد ہلاک، مرنیوالوں کی تعداد 2715ہو گئی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) چین میں کرونا سے مزید 52 افراد ہلاک ہو گئے، مرنیوالوں کی تعداد 2 ہزار سات سو پندرہ ہو گئی۔ دنیا بھر میں کرونا سے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین سمیت دنیا کے تیس سے زائد ممالک کرونا کی لپیٹ میں، چین میں کرونا وائرس سے مزید باون افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد دوہزار سات سو پندرہ ہو گئی، متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 11 سو 46 ہے۔ اٹلی میں دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تین سو افراد کرونا کا شکار ہیں۔ اٹلی میں گیارہ ٹاؤنز میں لاک ڈاؤن ہے۔

Your Thoughts and Comments