طورخم پر کروانا وائرس سے بچائو کیلئے تھرمل اسکیننگ کا عمل جاری

طورخم پر کروانا وائرس سے بچائو کیلئے تھرمل اسکیننگ کا عمل جاری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاک افغان سرحد طورخم پر میڈیکل چیک پوائنٹ پرمسافروں کی تھرمل اسکیننگ کی جاری ہے‘ اس سلسلے میں پاک افغان سرحد پر میڈیکل چیک پوائنٹ قائم کیاگیاہے جس میں محکمہ صحت اور نیشنل ہیلتھ کا عملہ تعینات ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کا عملہ تھرمل اسکیننگ کے ذریعے مسافروں کامعائنہ کرتے ہیں جبکہ پاک افغان دوستی ہسپتال طورخم میں آئسولیشن وارڈ بھی قائم کیاگیاہے، اب تک درجنوں مسافروں کی تھرمل مسافروں کی تھرمل اسکیننگ کی جاچکی ہے۔

Your Thoughts and Comments