کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام ڈی ایچ اوز کو ڈیوٹی اضلاع نہ چھوڑنے کی ہدایت

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام ڈی ایچ اوز کو ڈیوٹی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء)کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام ڈی ایچ اوز کو ڈیوٹی اضلاع نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ہدایات دی ہیںکہ وہ اپنے اضلاع میں الرٹ رہیں ‘ تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھی ڈیوٹی سٹیشن پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں ‘ ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے سے قبل متعلق اہلکار اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں۔ محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ایم ایس کرونا وائرس کیس سے متعلق ڈی ایچ اوز کو آگاہ رکھے۔

Your Thoughts and Comments