پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کو ڈینگی فری بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

جمعرات 27 فروری 2020 13:48

پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کو ڈینگی فری بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) حکومتی احکامات اور ڈپٹی کمشنر فیصل۱ٓبادمحمد علی کی ہدایات پر ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں ڈینگی مکائو آگہی مہم زوروشور سے جاری ہے، اس سلسلہ میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین کی زیر نگرانی جنرل بس سٹینڈ،سٹی بس ٹرمینل،کوہستان بس سروس، تیمور ٹریول، خواجہ ٹریول سمیت دیگر ٹرانسپورٹ سٹینڈز کو ’’ڈینگی فری‘‘بنانے کیلئے صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں ۔

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد ضمیر حسین نے جمعرات کو ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جنرل بس سٹینڈسمیت تمام بس و ویگن سٹینڈز کی حدود میں واقع دکانوں، ورکشاپس اور بس بیسز میں موجود پرانے اور استعمال شدہ ٹائرز فوری تلف کرائیں جبکہ بسوں اور ویگنوں کی صفائی ستھرائی اڈا کی حدود سے باہر کی جائے تاکہ صفائی کا نظام بہتر ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ مالکان سے کہاگیا ہے کہ وہ شیڈز کے پیچھے پٹرول پمپس کیلئے مختص کی گئی کچی جگہ پر کوئی بس یا ویگن پارک نہ ہونے دیں اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ میں پٹرول پمپ کی جگہ پر قائم ریڑھیاں،چارپائی ہوٹل ودیگر دکانیں ہٹا کر تجاوزات سے پاک کردیا جائے گا جبکہ جنرل بس سٹینڈ کے کرایہ دار کو مناسب جگہ دی جائے گی۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے واضح کیا کہ جنرل بس سٹینڈ سے ٹرانسپورٹ کی روانگی کے وقت ان کے پاس روٹ پرمٹ و فٹنس سر ٹیفکیٹ موجود ہو ۔انہوں نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان و منیجرز کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی اخراجات پر سیکورٹی گارڈتعینات کریں جو بمعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور لائسنس یافتہ اسلحہ رکھتا ہو۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کوبھی ہدایت کی کہ وہ لائوڈ سپیکرز کا انتظام کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اعلانات کرائے جاسکیں جبکہ بس روانگی کے وقت ہر گاڑی کا دروازہ بند ہونا چاہیے اور احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی