گٹکے سے کینسر، محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس

گٹکے سے کینسر، محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء)گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا ایک اور کراچی کا شہری وسیم مسیح سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔عدالت نے وسیم مسیح کی درخواست پر محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے متعلقہ فریقین اور ایس ایچ او لانڈھی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وسیم مسیح نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ منہ کے کینسر کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں جی رہا ہوں۔

وسیم مسیح کا اپنی درخواست میں مزید کہنا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں شہر بھر میں عدالتی پابندی کے باوجود کھلے عام گٹکا فروخت ہو رہا ہے۔درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو کینسر کے علاج اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

Your Thoughts and Comments