نادار ، مستحق مریضوں کے علاوہ مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہیں کڈنی ڈائیلاسیز سینٹر میرپور اپنی نوعیت کا واحد خیراتی ادارہ ہے ‘ادارہ کے تمام تر لوازمات عوام علاقہ اور برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے زر تعاون اور عطیات وزکوة پر چل رہے ہیں، صدر ادارہ انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور ڈاکٹر طاہر محمود کا عہدیداران انجمن کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 6 جون 2013 15:36

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6جون 2013ء) صدر ادارہ انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور ڈاکٹر طاہر محمود نے کہاہے کہ نادار ، مستحق مریضوں کے علاوہ مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہیں کڈنی ڈائیلاسیز سینٹر میرپور اپنی نوعیت کا واحد خیراتی ادارہ ہے ‘ادارہ کے تمام تر لوازمات عوام علاقہ اور برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے زر تعاون اور عطیات وزکوة پر چل رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو عہدیداران انجمن کے ایک انتہائی اہم نوعیت کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں نفرالوجسٹ ڈاکٹر شیخ شہزاد احمد، عرفان صابرا یڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل نائب صدر جنید انصاری ، سیکرٹری انفارمیشن ظہور الرشید، اکاؤنٹنٹ ادارہ یٰسین کھوکھر اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور یہ طے پایا کہ ادارہ پہلے کی طرح متحرک اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا ادارے کی کار کردگی روز بروز بڑھ رہی ہے اور عملہ کی کارکردگی بھی لائق تحسین ہے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ادارے کو مزید مخیر حضرات کا تعاون درکار ہو گا جس کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے نہ صرف روابط استوار کرنے کی ضرورت ہے بلکہ عام فرد تک یہ بات پہنچانے میں مبتلا مریضوں کی خدمت سرانجام دے رہا ہے اس وقت کڈنی ڈائیلاسیز سنٹر میں رجسٹر مریضوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہمارے ہاں بہترین سہولتوں کے ساتھ علاج معالجہ کیلئے پچاس سے بچپن مریضوں کی گنجائش ہے کیونکہ بعض اوقات ایمرجنسی کی صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے سراجلاس نے مختلف پہلوؤں پر اپنی اپنی آراء بھی پیش کیں اجلاس کے آخر میں عوام علاقہ اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر کڈنی ڈائیلاسیز سینٹر کی کارگزاری کو بہتر بنانے کیلئے ذکواہ عطیات اور دیگر ذرائع سے مالی معاونت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ کام رکنے نہ پائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی