سورج سوانیزے پر آگیا ،ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ،گرمی اورگیسٹروسے15افرادجاں بحق،مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ،کربلا کاسماں ،لولگنے سے سینکڑوں افراد بے ہوش ،غیر معیاری مشروبات سے پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگیں، سینکڑوں ہسپتالوں میں پہنچ گئے ،گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا،آگ برساتی گرمی میں 12 سے 21 گھنٹوں کی بجلی بندش سے نظام زندگی اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج،دیہی علاقوں کی خواتین میلوں دور سے پانی بھرنے پر مجبور ، عوام کا ارباب اختیار سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ،کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

اتوار 9 جون 2013 23:41

لاہور/ملتان /ساہوال/دادو/سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء) ملک بھر میں 6 روز سے جاری گرمی کی شدید لہر نے عوام کو بے حال کر دیا ، لو لگنے اورگیسٹرو سے مختلف شہروں میں15 افرادجاں بحق جبکہ سینکڑوں ہسپتالوں میں پہنچ گئے ،گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ،آگ برساتی گرمی میں 12 سے 21 گھنٹوں کی بجلی بندش سے نظام زندگی اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ، گرمی کے باعث مضر صحت پانی پینے سے پیٹ کی بیماریاں پھوٹ پڑیں ، تمام بڑے شہروں میں واٹر سپلائی کی بجلی بندہونے کے باعث پانی کا بحران پیدا ہو گیا،عوام کا ارباب اختیار سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ۔

اتوار کوچوبیس گھنٹوں کے دوران ساہیوال میں گرمی کی شدید لہر اور لو لگنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں ہسپتال داخل، مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے سبب گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ، شدید گرمی سے ذیشان ارشد، بے بی سکنہ، عطاء الرحمان 8 سالہ رابعہ 14 ماہ، عمیر خان 45 سالہ بھٹو نگر، ممتاز 38 سالہ نورپور، حاجی سلیمان93 سالہ طارق بن زیاد کالونی ساہیوال چل بسے، واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 16,16 گھنٹے شہری علاقوں میں بدستور جاری ہے، برف فروشوں نے برف کے ریٹ پچاس روپے فی کلو کر دیئے۔

(جاری ہے)

بنوں گریڈ سٹیشن میں آتشزدگی کی وجہ سے جلنے والے ہیوی بجلی ٹرنسفارمر کی وجہ سے تین دنوں سے بجلی بند 22فیڈر ز متاثر ہونے کی وجہ سے بنوں کے زیادہ ترعلاقوں میں وضواورپینے کیلئے پانی ناپید لوگوں کاجینامحال ہوگیا بنوں میں گذشتہ شب ریجنل کنٹرول سسٹیم اسلام آباد سے اچانک بجلی بحالی کی وجہ سے بنوں کے 132کے وی گریڈ سٹیشن اور 66کے وی کرم گڑھی گریڈ سٹیشن میں ہیوی بجلی ٹرانسفارمر کو مقررحد سے اضافی بجلی کی بحالی دینے کی وجہ سے اس میں آگ بھڑک اُٹھی اور اس میں دھماکے ہوگئے تاہم مذکورہ بجلی کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام سے48گھنٹوں کا بجلی بند کرنے کا پرمٹ بھی حاصل کیا گیا۔

گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، گجرات، سیالکوٹ اور ملتان میں 13 سے 17 گھنٹے کی بجلی بندش سے شہری سخت گرمی میں بلبلا اٹھے ہیں۔بجلی کی طویل بندش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ہر گھنٹے بعد تین سے پانچ گھنٹے کی بجلی بندش سے صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ وزیر آباد، ساہیوال، خانیوال، چینوٹ، قصور، سرگودھا، مظفرگڑھ، بھکر، جھنگ، رحیم یار خان، صادق آباد، حافظ آباد، منڈی بہاو الدین اور راجن پور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں 16 سے 18 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 19 سے 21 گھنٹے کی بجلی بندش نے لوگوں کی زندگیاں اجیران کر رکھی ہیں۔

بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے ،کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ،مسافر بچے اور خواتین گرمی سے بلبلااٹھے ،اسسٹنٹ منیجر کے مظاہرین سے مذاکرت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کھول

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی