سنٹرل پریس کلب کے صدر واحد اقبال بٹ سمیت آزادکشمیر بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات کا ہمایوں زمان مرزا سے رابطہ ، اُن کی والدہ محترمہ کی خیریت معلوم کی ،جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 12 جون 2013 14:59

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12جون 2013ء) سنٹرل پریس کلب کے صدر واحد اقبال بٹ سمیت آزادکشمیر بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات کا ہمایوں زمان مرزا سے رابطہ ،اُن کی والدہ محترمہ کی خریت معلوم کی ،جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ،تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان کی والدہ محترمہ کی صحت یابی کیلئے ریاست بھر میں دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیاگیا ۔

گزشتہ روز بھی ریاست بھرسے صحافیوں ،وکلاء ،دانشور ،اور مختلف سماجی شخصیات نے ہمایوں زمان مرزا کو فون کرکے ان کی والدہ محترمہ کی خریت دریافت کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے اور لمبی عمر عطاکرے ۔انہوں نے کہاکہ ماں اس دنیا کا عظیم تحفہ ہے جس نے ماں کی خدمت کی اس نے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پروفیسر خان زمان مرزا جو کہ آزادکشمیر کابہت بڑاسرمایہ تھے اور مسئلہ کشمیر پر ایک مستند اتھارٹی رکھتے تھے ان کی اہلیہ کو جلد از جلد صحت تندرستی عطا کرے اور ان کا سایہ اپنی اولاد پر قائم دائم رکھے ۔

ہمایوں زمان مرزاکو سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے صدر واحد اقبال بٹ ،شہزاد لولابی سینئر صحافی ،اور ریاست بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات نے ٹیلی فون کیا اوران کی والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی