نوازشریف کا نیلسن منڈیلاکی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کاپیغام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جون۔ 2013ء) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ نیلسن مینڈیلا نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے اہم کردارادا کیاہے،ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔ نیلسن مینڈیلا نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے اہم کردارادا کیاہے۔ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا۔

Your Thoughts and Comments