صوبائی بجٹ میں تعلیم، صحت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کا بجٹ پیش کیاجائے گا، کم وسیلہ اور غریب افراد کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے،ترقی کے عمل میں علاقائی توازن پر فوکس کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے رواں برس زیادہ فنڈز مختص ، پنجاب کانئے مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا حقیقی آئینہ دار ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بجٹ برائے مالی سال 2013-14 کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 15 جون 2013 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کا بجٹ پیش کیاجائے گا۔غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے ٹھوس حکمت عملی اپنائیں گے۔بجٹ میں تعلیم، صحت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کم وسیلہ اور غریب افراد کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

بجٹ عوامی امنگوں کا عکاس ہوگا اورترقی کے عمل میں علاقائی توازن پر فوکس کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔وہ ہفتہ کو ماڈل ٹاؤن میں صوبائی بجٹ برائے مالی سال 2013-14 کے حوالے سے تجاویز پر غورکے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و قانون رانا ثناء اللہ خان، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، مشیر برائے وزیراعلیٰ عزم الحق، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے مالی سال کا بجٹ صوبہ پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا نیا روڈ میپ ثابت ہوگا اور سماجی شعبوں کی ترقی کے حوالے سے بجٹ میں خصوصی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ ،روزگار کے نئے مواقعوں کی فراہمی اور غربت میں کمی کے حوالے سے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ایسے اقدامات تجویز کئے جائیں گے جس سے پرائیوٹ سیکٹر کی تمام شعبوں میں شراکت کے لئے حوصلہ افزائی اور ساز گار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔صنعتی اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، توانائی اور سماجی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔صوبہ پنجاب کا نئے مالی سال 2013-14کا بجٹ بہترین ،متوازن اور عوام دوست ہوگا جس میں عوام کی ترقی ،خوشحالی او ر ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے منصوبے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ نئے بجٹ میں تجویز کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کے لئے گزشتہ برس سے زائد فنڈز اگلے مالی سال مختص کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں حکومتی سطح پر کفایت شعاری، سادگی اور بچت کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ خواتین کی ترقی اور پسے ہوئے طبقات کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب اور کم وسیلہ طبقات کی ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ رکھا ہے اور پنجاب کانئے مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا حقیقی آئینہ دار ہوگا۔اجلاس میں مالی سال 2013-14کے بجٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی