بند کریں
صحت صحت کی خبریںصوابی میں پولیو ورکرز کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کی اجازت

صحت خبریں

وقت اشاعت: 17/06/2013 - 20:47:37 وقت اشاعت: 17/06/2013 - 20:44:19 وقت اشاعت: 17/06/2013 - 19:44:35 وقت اشاعت: 17/06/2013 - 17:16:42 وقت اشاعت: 17/06/2013 - 13:36:39 وقت اشاعت: 16/06/2013 - 21:26:32 وقت اشاعت: 16/06/2013 - 20:58:24 وقت اشاعت: 16/06/2013 - 20:53:29 وقت اشاعت: 16/06/2013 - 20:52:35 وقت اشاعت: 16/06/2013 - 20:51:12 وقت اشاعت: 16/06/2013 - 20:50:16

صوابی میں پولیو ورکرز کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کی اجازت

پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون۔2013ء) صوابی میں پولیو ورکرز کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مرد اہلکار پولیو مہم کے دوران اپنے پاس پستول رکھ سکتے ہیں۔ ڈی پی او صوابی ڈاکٹر میاں سعید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوابی میں پولیو ورکرز اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھ سکتے ہیں، مرد اہلکاروں کو پستول رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ ذاتی اسلحہ رکھنے کیلئے پولیو ورکرز کو خصوصی پرمٹ جاری ہوں گے ، جو پولیو مہم کی مدت کیلئے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلحہ رکھنے کی اجازت پولیو ٹیموں پر حملوں کی وجہ سے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج بھی صوابی میں پولیو ٹیم پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
16/06/2013 - 21:26:32 :وقت اشاعت