وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء خلیل طا ہر ، صوبائی وزیر صحت ، آصف سعید منیس صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن اور صوبائی وزیر خوراک بلال یسین کی زہر یلا کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا تعزیتی پیغام پہنچایا

جمعرات 20 جون 2013 21:31

میلسی /وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جون۔ 2013ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تین صوبائی وزاراء خلیل طا ہر ، صوبائی وزیر صحت ، آصف سعید منیس صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن اورصوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے ڈی سی او محمودجاوید بھٹی اور ڈی پی او شارق کمال صدیقی کے ہمراہ میلسی میں زہر خورانی سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے پیاروں کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ۔

اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جا رہی ہیں اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی دریں اثناء صوبائی وزیر خوراک بلال یسین نے آج بنی شیل وہاڑی میں گندم کی خریداری مہم میں ہدف کے حصول اور گندم کے سٹاک اور اس کی حفاظت کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلسی میں زہر خورانی سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

حقائق سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا اور کوئی بات مخفی نہیں رکھی جائے گی ۔جو افراد بھی اس میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر ڈی سی او وہاڑی محمود جاوید بھٹی نے بتایا کہ تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق میلسی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد22 ہو چکی ہے جبکہ محمد حسین نامی23واں شخص بھی بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں انتقال کر چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی وجوہات جاننے کے لیے آج ہلاک ہونے والے محمد حسین کے پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوامی تعاون سے ہی حقائق تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کسی قسم کی تحقیقات کے لیے تیار نہیں دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی میلسی نے ایم پی اے جہانزیب خان کے بھائی اورنگ زیب خان کھچی کے خلاف زیر دفعہ322اور337Jمقدمہ درج کر لیا ہے۔

اب تک زہر خورانی سے ہلاک ہونے والوں میں رانا فدا حسین،شعبان ، بشری، اللہ دتہ، وریام ، محمد عرفان ، منطور احمد ، ملک غلام علی، طارق عزیز ، مدثر، محمد نواز ، حافظ طارق، محمد اعجاز،سدن مائی ، اللہ بخش، فرزانہ مائی ، شاہد ریاض، رخسانہ، حاجی محمد ، مہناز مائی ،غلام علی ، علی شیر اور محمد حسین شامل ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی