ہیپاٹائٹس زدہ آلات کے استعمال سے متعلق قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کو حتمی شکل دی جائے ، ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے، بہتر علاج معالجے کی سہولت انسان کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے ، عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،خیبر پختونخوا کے وزیر صحت اور صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی کا بریفنگ سے خطاب

جمعرات 20 جون 2013 21:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جون۔ 2013ء)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت اور صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس زدہ آلات کے استعمال سے متعلق قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں انکوائری کو حتمی شکل دیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر علاج معالجے کی سہولت انسان کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے اس لئے عوام کو یہ اہم اور بنیادی سہولت فراہم کرناحکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔یہ ہدایات انہوں نے پشاور میں محکمہ صحت سے متعلق منعقدہ بریفنگ کے دوران دیں۔سیکرٹری صحت عابد علی نے محکمہ صحت کی سرگرمیوں،اس کے تحت چلنے والے مختلف پراجیکٹس،عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے سے متعلق حکومتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شعبہ صحت اب صوبائی معاملہ ہے اس لئے ہمیں صحت کے شعبے میں درپیش نئے چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم سرکاری امور میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کریں گے ہمیں صرف اچھے نتائج چاہئیں لہذا تمام سرکاری حکام اور اہلکار کسی قسم کے دباؤ کے بغیر عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے اپنے اختیارات کا مکمل استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ نئی عمارات کھڑی کرنے کی بجائے موجودہ سہولیات کی اپ گریڈیشن پر مرکوز ہے اور ہمارا مقصد کسی کو نوازنا یا نوکری دینا ہر گزنہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت ہے اور ہم یہ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کو عبرت ناک سزائیں دیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وہ ہپاٹائٹس ،کینسر اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں کے خاتمے کیلئے قائم اداروں اور برن یونٹس کو بلا تاخیر فعال کریں اسی طرح ہسپتالوں میں ایمر جنسی سروسز،صفائی کی صورتحال اور سروسز ڈیلیوری پر اپنی توجہ مرکوزکریں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ڈاکٹروں سے مخاطب ہوتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے منسلک افراد کو معاشرے میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لہذا وہ اپنے پیشے کے تقدس کا پاس رکھتے ہوئے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کریں کہ یہ دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی