روس، 2 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) روسی دارالحکومت ماسکو میں 2منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے چھ افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز دارالحکومت ماسکو سے 250 کلومیٹر دو شمال مشرق کی جانب شہر ایوانووا شہر میں پیش آیا آگ بجھانے والے عملے کے مطابق واقعے میں چھ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے اور آگ لگنے سے عمارت مکمل طو رپر تباہ ہوگئی آتشزدگی کی بنیادی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Your Thoughts and Comments