- Home
- Health
- Health News
- پیرامیڈیکس ، ہیلتھ ایمپلا ئرز کی ہڑتال دوسرے مرحلے میں داخل ، یکم جولائی تک مطالبات کی منظوری ..
پیرامیڈیکس ، ہیلتھ ایمپلا ئرز کی ہڑتال دوسرے مرحلے میں داخل ، یکم جولائی تک مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں ریاست بھر میں مکمل تالہ بندی کیلئے اقدامات کرنے پرغور ہوگا ، حکومت پیرامیڈیکس ہیلتھ ایمپلائرز کے اصولی اورجائز مطالبات پرسنجیدگی سے غور کرے ، عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دارحکومت ہے ، پیرا میڈیکس کے مرکزی صدرطارق جاوید چوہدری ودیگر کا ہڑتالی ملازمین سے خطاب
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکس ہیلتھ ایمپلائرز کی ریاست گیر 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے پہلے مرحلے میں بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی جارہی ہے اِس دوران ملازمین ڈیوٹیاں نہیں کریں گے تاہم ایمرجنسی خدمات کاسلسلہ جاری رہے گا اگرحکومت نے یکم جولائی سے پہلے پیرامیڈیکس ہیلتھ ایمپلائرز کے مطالبات پورے نہ کئے تومکمل تالہ بندی کی جاسکتی ہے جس کے سلسلے میں صلاح ومشورہ بھی جاری ہے گزشتہ روز ایمز میں ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر طارق جاوید چوہدری ضلعی صدر راجہ شاہد منیر جنرل سیکرٹری سیدامداد حسین کاظمی شیخ سمیع ا للہ سجادحسین نقوی معصوم مغل راجہ تسلیم خان چوہدری عالم دین محمدرحیم چوہدری ودیگر نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو مزدوروں کی بات کرتے تھے جبکہ اُن کے نظریات کاڈھنڈورہ پیٹنے والی آزادحکومت ملازمین کے حقوق دینے پرتیار نہیں اوراحتجاج کاحق بھی چھیننا چاہتی ہے جسے کسی صورت میں تسلیم نہیں کیاجائیگا پیرامیڈیکس رہنماؤں نے وزیرصحت کی طرف سے ملازمین کے ساتھ فریب کاری کی پُرزور مذمت کی اورکہا کہ پیرامیڈیکس ہیلتھ ایمپلائرز اپنے حق کی خاطر کسی بھی حد تک جائیں گے ابھی ہمارا احتجاج دوسرے مرحلے میں ہے اوراگر حکومت عوام کوصحت کی سہولیات سے محروم رکھنے کے لئے اسباب پیدا کرناچاہتی ہے تو اُسے اپنے طرز عمل کوتبدیل کرنے کے سوا کوئی چارہ کارباقی نہیں رہے گا ۔
Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ناکے، کل 28ہزار 641لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا وزیر اعظم کی ہدایت پر ناقص دودھ ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-23
-
سبز رنگ کی سبزیاں اور پھل پھیپھڑے، سینے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوتے ہیں، تحقیق لہسن، پیاز، ادرک، ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-23
-
سرگودھا، بندیال کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث آپینڈکس کا دس سالہ مریض دم توڑ گیا ورثاء کا نعش تھانے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-23
-
دود ھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پاسچرائزیشن کا قانون لانے کی تیاریاں سستی اور محفوظ پیکجنگ لانے کے لیے کسان،انڈسڑی ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-22
-
پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی تشویشناک صورتحال اختیارکرچکاہے، لیورسیمینار
تاریخ اشاعت : 2019-02-21
-
راولپنڈی ‘بارش کی وجہ سے پولیو مہم جمعرات کوروک دی گئی، پانچ روزہ مہم میں مذید توسیع متوقع ہی: ترجمان
تاریخ اشاعت : 2019-02-21
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت مریضوں کے علاج معالجے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کاکیا ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
سندھ:ایڈز کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،14 ہزار سے تجاوز
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
سوائن فلو سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں‘عثمان بزدار کی ہدایت وزیراعلیٰ ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.