لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس کی وباء دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

جن ممالک نے لاک ڈاؤں کیا ہے وہ محتاط رہیں، ہر شخص کا ٹیسٹ کرنا ضروری نہیں ہے تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وباء دوبارہ پھوٹ سکتی ہے: ایگزیکٹو ڈئریکٹر مائیک رئین

اتوار 22 مارچ 2020 15:21

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس کی وباء دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا
جنیوا (اردوپوئنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ2020) : عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس کی وباء دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈئریکٹر مائیک رئین نے بتایا ہے کہ جن ممالک نے لاک ڈاؤں کیا ہے وہ محتاط رہیں، ہر شخص کا ٹیسٹ کرنا ضروری نہیں ہے تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وباء دوبارہ پھوٹ سکتی ہے۔

دوسری جانب قوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ خوف کو دور کرنے میں حقائق مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کورونا کے بارے میں حقائق کو سنا جائے اور افواہوں یا غلط معلومات سے اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔ وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 6500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کا کہنا تھا کہ ‘حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے فوری اقدامات سے میں متاثر ہوا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ اور ہر قدم پر تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے مزید اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے، مدافعتی اقدامات اور تیاریوں کے لیے حکومت سے مزید تعاون کریں گے۔ واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے فوری بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوسرے کیس بھی تصدیق کی تھی۔اب تک پاکستان کے تمام صوبے جزوی طور پر لاک ڈاؤن ہیں اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی