یورپ میں چار مختلف دواؤں کی مدد سے 32ہزار کورونا مریضوں کا آزمائشی علاج شروع کر دیا گیا

جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان کی صحتیابی کے لیے ادویات کی تیاری کا کام آخری مراحل میں ہے: دوا ساز کمپنی ایمرجنٹ بائیو سولوشن کا دعویٰ

منگل 24 مارچ 2020 17:01

یورپ میں چار مختلف دواؤں کی مدد سے 32ہزار کورونا مریضوں کا آزمائشی علاج شروع کر دیا گیا
برسلز (اردو پوائنٹ اخبار تاز ہ ترین 24 مارچ 2020ء) یورپ میں چار مختلف دواؤں کی مدد سے 32ہزار کورونا مریضوں کا آزمائشی علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ دوا ساز کمپنی ایمرجنٹ بائیو سولوشن کے ماہرین نے کہا ہے کہ جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان کی صحتیابی کے لیے ادویات کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور بہت جلد کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین سامنے آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں يورپی وزرائے خارجہ کا کورونا سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ يورپ ميں کورونا وائرس کا آزمائشی علاج شروع کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چارمختلف تجرباتی ادويات کے کلينيکل ٹيسٹ شروع کر کے بتیس ہزارافراد کو يہ ادويات آزمائشی طورپردی جارہی ہيں، جن مریضوں کو یہ ادویات دی جا رہی ہیں، ان کا تعلق جرمنی، برطانیہ، فرانس، بیلجیم، لکسمبرگ، ہالینڈ اور سپین سے ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یورپی وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تعاون بڑھانےکی ضرورت ہے،بیماری سےبچنے کا واحد حل مل کرکام کرنا ہے۔ گذشتہ روزکینیڈین دوا ساز کمپنی ایمرجنٹ بائیو سولوشن کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ملک میں جو افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان کی صحت یابی کے لیے ادویات کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمرجنٹ بائیو سولوشن کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کا تجرباتی علاج تیار کررہا ہے، ایک ہی وقت میں کرونا ویکسین پر کام کرنے کے لیے دو امریکی دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی ہے۔

یاد رہے کہ رہے ایک امریکی ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی دوا بنانے میں اگلے 3 سے 4 ہفتوں میں کامیاب ہوجائیں گے، ان کی بنائی گئی دوا صرف 20 منٹ میں اس موذی وائرس کا مقابلہ کر کے اسے ختم کرسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی