سعودی عرب کورونا کے علاج کیلئے حلال ویکسین بنا رہا ہے

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں کورونا کے علاج کیلئے حلال ویکسین کی تیاری دریافت کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی

جمعرات 26 مارچ 2020 00:24

سعودی عرب کورونا کے علاج کیلئے حلال ویکسین بنا رہا ہے
ریاض (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25مارچ2020ء) سعودی عرب کورونا کے علاج کیلئے حلال ویکسین بنا رہا ہے ہے۔ یہ ویکسین کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں تیار کی جارہی ہے۔ ایک سعوی دوا ساز کمپنی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ماذن حسنین نے بتایا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے حلال ویکسین کی تیاری دریافت کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک سال کے اندر اندر یہ ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی اور اس سے کورونا کے مریضوں کا علاج ہوسکے گا۔

ڈاکٹر ماذن حسنین نے کہا کہ مملکت میں ویکسین بنانے کیلئے چند مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہ اس مشکل کو حل کرنے کیلئے شدید محنت کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس میں کامیاب بھی ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ آج سعودی میں کورونا وائرس کا دوسری مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک مملکت میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2ہوگئی ہے۔

سعودی وزیرِ صحت نے کورونا کی وجہ سے دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ وزیرِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 900ہوگئی ہے۔ وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ آج مملکت میں کورونا کے 133 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظررکھتے ہوئے شاہ حکومت کی جانب سے تمام ریجنوں میں کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد کل دوپہر 3 بجے سے تمام ریجنز میں مکمل کرفیو لگا دیا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے مطابق کسی ایک ریجن کے شخص کو کسی بھی دوسری ریجن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ریاض ، مکہ اور مدینہ میں شہروں کے حوالے سے کرفیو لگا دیا گیا ہے جس کےمطابق کوئی بھی شخص نہ ان تین شہروں میں داخل ہو سکتا ہےاور نہ ہی ان شہروں سے باہر جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی بہتری او ر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ہی کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی