بند کریں
صحت صحت کی خبریںملتان ،عدالت نے یوسف گیلانی کے عزیز فہیم شاہ بخاری کی ملازم قتل کیس میں 3جولائی تک عبوری ضمانت ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 30/06/2013 - 15:14:35 وقت اشاعت: 29/06/2013 - 20:51:24 وقت اشاعت: 29/06/2013 - 16:43:28 وقت اشاعت: 29/06/2013 - 14:56:42 وقت اشاعت: 29/06/2013 - 13:57:56 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 22:42:32 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 20:01:29 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 19:44:23 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 19:43:24 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 18:29:31 وقت اشاعت: 27/06/2013 - 22:37:34

ملتان ،عدالت نے یوسف گیلانی کے عزیز فہیم شاہ بخاری کی ملازم قتل کیس میں 3جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) ملتان کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بھانجی حنا گیلانی کے شوہر فہیم شاہ بخاری کی ملازم قتل کیس میں 3جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ملتان میں حنا گیلانی کے شوہر فہیم شاہ بخاری نے ملازم قتل کیس میں عبوری ضمانت کیلئے مقامی عدالت میں درخواست جمع کرائی،جس پر عدالت نے فہیم شاہ کی 3 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل 13سالہ جمیل کے والد نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا حنا گیلانی کے کام کرتا ہے،وہ لاپتہ ہے،خدشہ ہے کہ اسے قتل کردیا گیا ہے۔پولیس نے حنا گیلانی کے گھر چھاپہ مار کر چھت سے لاش بر آمد کر کے منیجر کریم بخش کو گرفتار لیا تھا جبکہ واقعہ کے بعد سے حنا گیلانی تاحال مفرور ہیں۔
28/06/2013 - 22:42:32 :وقت اشاعت