ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں کرونا کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو پولیس نے گارڈ آف آنر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا

پیر 30 مارچ 2020 16:30

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں کرونا کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو پولیس نے گارڈ آف آنر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو پولیس نے گارڈ آف آنر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی ایچ کیو جہلم کے ڈاکٹرز اور عملے کو فرنٹ لائن پر مریضوں کا علاج کرنے پر جہلم پولیس کے جوانوں کی طرف سے سلامی دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ دیگر عملے کو بھی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش، اے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی، چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان سمیت ضلع بھر سے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان، پولیس، ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، سول ڈیفینس، میونسپل کارپوریشن جہلم، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، مقامی میڈیا جہلم سمیت دیگر ضلعی محکموں کا کردارقابلِ ستائش ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے نے اس موقع پر کہا ہے کہ جہلم پولیس کامورال بلند ہے اور وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے ،سلامی کے موقع پر موجود تمام افراد میں ایک میٹر تک فاصلہ رکھا گیا، ڈپٹی کمشنر نے جہلم کے غیور عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی