ملک بھر میں صرف 30ہزار نرسیں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، شعبہ طب میں نرسز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ، نرسوں کوریٹائرڈ نہ کرنے کی تجویز زیر غورہے ، محمدنصیر خان

منگل 6 مارچ 2007 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2007ء) وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نرسنگ سٹاف کی شدید کمی ہے اور اس وقت پورے ملک میں تیس ہزار نرسیں کام کررہی ہیں جبکہ کم از کم ستر ہزار کی ضرورت ہے نرسنگ سٹاف کی عزت واحترام کرنا معاشرے کا فرض اولین ہونا چاہیے کیونکہ انسانیت کی خدمت صحیح معنوں مں نرسیں ہی کرتی ہیں طب کے شعبہ میں نرسز کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ، منگل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تین روزہ ٹریننگ اور مڈوائفری کے شعبہ کی مضبوطی سے متعلق کانفرنس کے اختتام پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر ایلف بیلے اور دیگر مندوبین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر محمد نصیر خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ غریب اور ترقی پذیر ممالک کی اپنے تجربات کی روشنی میں مدد کریں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دو شفٹوں میں تربیت کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 100سے زائد نرسنگ سکول ہیں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلئے پرائیوٹ سطح پر نرسوں کی تربیت کے کام کی اجازت دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی قیادت کی تبدیلی سے مثبت تبدیلی آئے گی انہوں نے کہا کہ وزارت صحت وزیر اعظم کو تجویز پیش کرے گی کہ جب تک ڈاکٹر اورنرسیں رضا کارانہ طورپر کام کرتے رہیں انہیں ریٹائر نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ نرسوں کے معاوضوں میں اضافہ اور گریڈ بڑھانے سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اسی طرح بی ایس سی کورسز کرائے جارہے ہیں وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہا کہ تین روزہ نرسنگ کے سیمینار سے حکومت کو نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبہ کو مضبوط اور بہتر بنانے کیلئے گائیڈ لائن ملی ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر ادارے تعاون کریں پاکستان پر افغان مہاجرین کے بوجھ کے صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے محمد نصیر خان نے کہا کہ پوری دنیا میں نرسوں کی کمی ہے پاکستان میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈاکٹرز جبکہ تیس ہزار نرسیں ہیں جن میں سے 35ہزار سپیشلسٹ ڈاکٹر اور پورے ملک میں بیس ہزار دندان ساز ہیں خواتین کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر بننے کی بجائے دندان ساز اور نرسنگ کے شعبہ کواپنائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو