ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی میں ضلع کوٹلی کے اندر ماں اوربچے کی صحت کاہفتہ منانے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

منگل 2 جولائی 2013 17:13

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 2جولائی 2013ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی میں ضلع کوٹلی کے اندر ماں اوربچے کی صحت کاہفتہ منانے کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب کاآغازہواڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالشکو،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرنیشنل پروگرام ڈاکٹرفداحسین بٹ،انچارج ای پی آئی راجہ شفیع نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کی 38یونین کونسلزکے اندر 467ایل ایچ ویز ،پانچ سال تک کی عمرکے 33ہزاربچوں کوپیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی گئیں اوردوسال سے کم عمربچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس کے علاوہ حاملہ خواتین کوبھی ٹی ٹی کے انجکشن لگائے جائیں گے ہفتہ کوکامیاب بنانے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکزکی ٹیموں کومختلف زونز میں تقسیم کر کے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں اور حاملہ خواتین کو گولیاں اور انجیکشن دیں گی،اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یونیسف فنڈڈپروگرام کے تحت ضلع کے اندر ماں اوربچے کی صحت کا ہفتہ منایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ ضلع کوٹلی آزادکشمیرکے دیگردس اضلاع سے اس لحاظ سے اس لیے سب سے آگے ہے کہ ضلع کے اندر کوئی پولیوکاکیس سامنے آیاہے ضلع میں پولیومہم کامیابی کے ساتھ جاری وساری ہے اورہم نے اپناٹارگٹ حاصل کرلیاہے سی ایم ڈبلیومیں ہماری لڑکیوں نے 80فیصدمارکس حاصل کیے جبکہ دیگرپروگرامز کے بارے میں بھی ہمارا ضلع سب سے آگے ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کے اندر پیرامیڈیکس کی دوگھنٹے کی روزانہ کی بنیادپرہڑتال جاری ہے مگر ماں اوربچے کی صحت کے بارے میں منائے جانے والے ہفتہ کے دوران متعلقہ ایریاز میں پیرامیڈیکس ہڑتال نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ایل ایچ ویز بچوں کو گولیاں اورحاملہ عورتوں کوٹیکے لگانے کی مہم ڈورٹوڈورچلائیں گی اس موقع پرانہوں نے میڈیاکو ہسپتال کے اندر کولڈروم کابھی معائنہ کروایا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی