جہاں کھیلوں کے میدان سجتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ‘ اگر ہمیں ہسپتال ویران کرنا ہیں تو پھر کھیلوں کی جانب خصوصی توجہ دینا ہو گی ‘صحت مند معاشرہ کا وجود برقرار رکھنے کے لئے کھیلیں انتہائی ضروی ہیں ، ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کی سیکرٹری سابق ایم ایل اے محترمہ گلزار فاطمہ کا والی بال کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 جولائی 2013 16:11

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6جولائی 2013ء) ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کی سیکرٹری سابق ایم ایل اے محترمہ گلزار فاطمہ نے کہا ہے جہاں کھیلوں کے میدان سجتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور اگر ہمیں ہسپتال ویران کرنا ہیں تو پھر کھیلوں کی جانب خصوصی توجہ دینا ہو گی صحت مند معاشرہ کا وجود برقرار رکھنے کے لئے کھیلیں انتہائی ضروی ہیں انہوں نے کہا ریڈ کریسنت انسانوں کے بنیادی مسائل اور حقوق کی جانب خصوصی توجہ دے رہی ہے جہاں ہم ناگہانی آفات سے نمبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں وہاں انسانی صحت کی جانب بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں کھیلوں کے باعث ایک جانب نوجوانوں کی صحت برقرار رہتی ہے تو دوسری جانب وہ کئی منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہیں وہ گزشتہ روز ہٹیاں بالا میں یوتھ اینڈ والنٹیر پروگرام ریڈ کریسنٹ ویک کے سلسلے میں پانچ روزہ والی وال کے افتتاحی میچ سے خطاب رہی تھی جس کا انعقاد چیئرمین ریڈ کریسنٹ شیخ حمید کی خصوصی ہدایت اور گلزار فاطمہ کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ اینڈ والنٹیر ریڈ کریسنٹ راجہ شعیب نے کروایا اس میچ میں ریڈ کریسنٹ کی ٹیم سمیت ضلع ہٹیاں بالا کی دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پہلا اور افتتاحی میچ سکندریہ والی بال اور حمید شہید والی وال کلبوں کے درمیان ہوا جو بڑا سنسی خیز مقابلہ کے بعد سکندریہ والی بال کلب ہٹیاں بالا نے تین دو سے جیت لیا اس موقعہ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی گلزار فاطمہ کی آمد پر فرید خان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا بعد ازاں گلزار فاطمہ اور فرید خان کو ٹیموں کا تعارف کروایا گیا گلزار فاطمہ نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ڈسپلن کی تعریف کی اور میچ کو خوب انجوئے کیا اور اس موقعہ پر یوتھ اینڈ والنٹیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ شعیب کو بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی گلزار فاطمہ نے انفرادی طور پر بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی