کورونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں، بل گیٹس نے بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

کرونا ایک قدرتی وبا ہے اور اموات کی شرح بھی کم ہے البتہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی کی وجہ سے بھی آسکتی ہیں جو تباہ کن ہوں گی: مائیکروسافٹ کے بانی نے خطرے سے آگاہ کردیا

اتوار 5 اپریل 2020 11:44

کورونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں، بل گیٹس نے بڑے خطرے سے خبردار کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اپریل2020ء) کورونا سے بھی خطرناک وبائیں مستقبل میں ہماری منتظر ہیں۔ تفصلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مستقبل کے بڑے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرونا ایک قدرتی وبا ہے اور اموات کی شرح بھی کم ہے البتہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی کی وجہ سے بھی آسکتی ہیں جو تباہ کن ہوں گی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی نےمزید کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری ہتھیار کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے جو کہ تباہ کن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو وبائی امراض کیلئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کیلئے کی جاتی ہے۔ کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تقسیم کرنے کیلئے بل گیٹس اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہےکہ بل گیٹس نے2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کیلئے تیار نہیں۔ بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بل گیٹس نے کورونا وائرس کی ویکسین پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا ہے کہ ان کا فلاحی ادارہ گیٹس فائونڈیشن کورونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑنے کے حوالے سے حکومتوں سے زیادہ تیز کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ وبائی امراض کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے اور ہم نے وبا کے بارے میں سوچ رکھا تھا اور ہم کچھ امور جیسے ویکسین کی تیاری کے حوالے سے زیادہ تیار ہیں، ہماری سرمایہ کاری تیاری کے عمل کی رفتار کو تیز کرسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی