انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کو ہر قیمت پر روکا جائے گا،کسی شخص کو لوگوں کی مجبوریاں خریدنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ٹرانسپلانٹ کرنے والے ہسپتالوں کی پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کے پاس رجسٹریشن لازمی ہوگی،غیرقانونی دہندے میں ملوث عناصر کے لئے سزاؤں میں اضافہ کے لئے قانون سازی کریں گے، وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو کا اجلاس سے خطاب

پیر 8 جولائی 2013 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8جولائی۔ 2013ء) وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صحت مند پنجاب تعمیر کرنے کے لئے صوبے میں جاری انسانی اعضاء کی خریدوفروخت اور غیر قانونی پیوندکاری کو ہر قیمت پر روکا جائے گا اور پنجاب ہیومن آرگنزاینڈ ٹشوٹرانسپلانٹ ایکٹ 2012 کے تحت غیرقانونی دہندے میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں دلوانے کے لئے قانونی سازی کی جائے گی-وہ پیر کوکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے قانون مجریہ 2012کے تحت قائم ہونے والی پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہے تھے -اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب حسن اقبال، وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل) ڈاکٹر انور جنجوعہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر اظہار چوہدری، پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے پروفیسر ریاض تسنیم، ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ وقار حسن، پروفیسر امتیاز اختر، پروفیسر ندیم بٹ، پروفیسر عزیزالرحمن اور دیگر ارکان نے شرکت کی- اس موقع پر پروفیسر فیصل مسعود کو ہاؤس نے پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کا قائمقام ایڈمنسٹریٹر نامز د کیا- بعد ازاں مستقل ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کا دفتر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہی ہوگا اور کوئی بھی شخص دادرسی کے لئے اتھارٹی کو درخواست دے سکتا ہے - اجلاس میں ریجنل یا ڈویژنل اتھارٹیز کے قیام کے لئے ارکان کی تجاویز اورطریقہ کارپر غور کیا گیا - انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری اور خریدوفروخت کے دہندے کے خاتمہ کے لئے پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی پیوندکاری کرنے والے ہسپتالوں اور انسٹیٹیوٹس کو قواعدوضوابط اور معیار کا پابند بنانے کی مجاز ہوگی اور اس سلسلہ میں ان اداروں کی مانیٹرنگ بھی کرے گی- اتھارٹی قانون شکنی یا شکایات کی صورت میں مکمل انویسٹی گیشن کرے گی ، متعلقہ ہسپتالوں کا معائنہ کرنے کی مجاز ہوگی-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسانی اعضاء کی پیوندکاری کرنے والے موجودہ ہسپتالوں اور ایسا کرنے کے خواہش مند نئے اداروں کو چھ ماہ کے اندر پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کے پاس درخواست دینا ہوگی-اس مقصد کے لئے محکمہ صحت پنجاب اخبارات میں اشتہار بھی شائع کرے گا-اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگنز اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ ایکٹ 2012 کے تحت پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کے قیام کا مقصد صوبے میں جاری انسانی اعضاء کی خریدوفروخت کو روکناہے- انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر لوگوں کو اغواء کرکے اور دھوکہ دیہی کے ذریعے ان کے اعضاء نکال لیتے ہیں-خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ وہ حکومت سے سفارش کریں گے کہ جس طرح کسی انسان پر تیزاب پھینکنے کے جرم کی سزا بڑھائی گئی ہے اسی طرح انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کی سزا میں بھی اضافہ کیا جائے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی