گوجرانوالہ،بارش سے دو منزلہ عمار ت گرگئی،4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9جولائی 2013ء )گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا میں بارش کے باعث دو منزلہ عمار ت کی چھت گرگئی،مکان کے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا میں بارش کے باعث دو منزلہ عمار ت کی چھت گرگئی۔مکان کے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

Your Thoughts and Comments