میڈیا تعصب کی عینک اتار کر معاشرتی نا انصافیوں کو سامنے لائے‘ کامسیٹس لاہور کیمپس کی توسیع کیلئے ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ملکیتی 200 ایکڑ مزید اراضی دینے کیلئے وزیر اعلی سے بات کرونگا،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خان کامیڈیا ورکشاپ سے خطاب

منگل 9 جولائی 2013 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جولائی۔ 2013ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خان نے نوجوان ماہرین ابلاغیات سے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کے تعصب سے بالا تر ہو کر سچ کو سامنے لائیں اور اپنے رشحات قلم میں سنسنی خیزی کی بجائے حقیقت بیان کریں ‘ پاکستان میں میڈیا نے انصا ف اور حق کے لئے جتنا کام کیا ہے ، اتنا کسی اور شعبے نے نہیں کیا لیکن یہ شعبہ محنت مانگتا ہے جو لوگ شارٹ کٹ مارنے کی کوشش میں سنسنی پھیلاتے ہیں ،وہ بہت جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہو جاتے ہیں ‘نوجوان صحافیوں کو چاہیے کہ اپنے پروفیشن کے ساتھ لگن کا ثبوت دیں اور مسلسل محنت سے اپنا راستہ بنائیں-ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور میں ایک ہفتے کی پروفیشنل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کیا-پبلک ریلیشنز ، سوشل میڈیا ، ایونٹ مینجمنٹ ، اینکرنگ، پروڈکشن اور کیمرہ ورک کے موضوع پر منعقدہ میڈیا ورکشاپ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو ر کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان ، رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر میڈیا سٹڈیز اویس قاسم ، سینئر ٹی وی پروڈیوسر راؤ محمد شاہد کے علاوہ یونیفائیڈ میڈیا کلب آف پاکستان کے چیئر مین قاضی محمد حسان اور جنرل سیکرٹری فیصل بن نصیر نے بھی خطاب کیا -رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وکالت اور صحافت دونوں شعبوں میں کامیابی کا حصول بہت محنت طلب کام ہے -کمائی کا مرحلہ بہت دیر بعد آتا ہے -تب تک کمائی ایک ایسے سنہرے سپنے کی طرح ہوتی ہے جو وقت اور محنت مانگتا ہے -انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ معاشرتی ناانصافیوں کو تعصب کی عینک اتار کر دنیا کے سامنے لائیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی -قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کمشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ان دی ساؤتھ (COMSATS) انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، لاہور کیمپس کا دورہ کیا اور 21 مسلم ممالک کے اشتراک سے قائم کئے گئے اس انٹر نیشنل گورنمنٹل ادارے کے مختلف شعبوں میں جا کر انٹرڈسپنری ریسرچ سنٹر فار بائیو میڈیکل میٹریل کی تیاری کے مختلف مراحل کا ذاتی طو رپر مشاہدہ کیا -کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود احمد بودلہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈوائزر خواجہ سہیل صفدر بھی ان کے ساتھ تھے- صوبائی وزیر تعلیم نے ریسرچ سنٹر میں کمپوزٹ لیبارٹری ، پولی مر لیب اور جدید ترین بائیولوجیکل لیب کا معائنہ کیا جہاں سمندری سپیوں سے حاصل کئے گئے کیمیکل کیٹو سن (CHITOSIN) کے استعمال سے انسانی جلد کے جلے ہوئے حصوں کی جگہ مصنوعی سکن گرافٹ کو ممکن بنایا گیاہے -صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اسی میٹریل سے تیار کئے گئے بون فلر ز ہسپتالوں میں دستیاب موجودہ میٹریل سے کئی گنا زیادہ پائیدار ہوں گے -اس موقع پر بریفنگ میں صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ 1998 ء میں کامسیٹس لاہور کیمپس کی جگہ ورکرز ویلفیئر فاؤنڈیشن نے نواز شریف ٹیکنیکل کالج کی عمارت تعمیر کی تھی جسے 2002 ء میں کامسیٹس کی تحویل میں دے دیا گیا-185 ایکڑ اراضی پر مشتمل اس کیمپس کے ملکیتی حقوق 480 ملین روپے کے عوض کامسیٹس کو منتقل کرنے کی سمری ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل نے منظور کر لی تھی لیکن سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی اس عمارت کو مارکیٹ ریٹ پر ہماری تحویل میں دینے پر بضد رہے -ڈاکٹر محمود احمد بودلہ نے مطالبہ کیا کہ کامسیٹس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اس انسٹی ٹیوٹ کی توسیع کے لئے محکمہ لیبر پنجاب کی ملکیتی 200 ایکڑ ملحقہ اراضی بھی کاسیٹس کی تحویل میں دی جائے -صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے پاس لے جائیں گے اور اعلی تعلیم کے لئے کامسیٹس کی خدمات کے پیش نظر مجوزہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی پوری کوشش کریں گے -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی