بند کریں
صحت صحت کی خبریںراولپنڈی ، انسداد منشیات کی عدالت کا ایفی ڈرین کیس میں ملوث سابق سیکرٹری ہیلتھ خوشنود اخترلاشاری ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/07/2013 - 15:07:17 وقت اشاعت: 13/07/2013 - 22:15:00 وقت اشاعت: 13/07/2013 - 22:11:30 وقت اشاعت: 13/07/2013 - 22:09:20 وقت اشاعت: 13/07/2013 - 19:02:20 وقت اشاعت: 13/07/2013 - 14:07:43 وقت اشاعت: 13/07/2013 - 13:00:01 وقت اشاعت: 12/07/2013 - 13:26:05 وقت اشاعت: 12/07/2013 - 13:21:25 وقت اشاعت: 12/07/2013 - 13:20:59 وقت اشاعت: 11/07/2013 - 23:13:21

راولپنڈی ، انسداد منشیات کی عدالت کا ایفی ڈرین کیس میں ملوث سابق سیکرٹری ہیلتھ خوشنود اخترلاشاری سمیت دیگر افراد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم ،سابق وزیراعظم گیلانی ‘ ان کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی‘ اہلیہ فوزیہ گیلانی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دیں، سابق وزیر صحت مخدوم شہاب نے اثاثہ جات کی تفصیلات سے متعلق جواب جمع نہیں کرایا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13جولائی 2013ء) راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں ملوث سابق سیکرٹری ہیلتھ خوشنود اخترلاشاری اور دیگر افراد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ‘بیٹوں علی موسیٰ گیلانی اور عبدالقادر گیلانی‘ اہلیہ فوزیہ گیلانی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دیں جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب نے اثاثہ جات کی تفصیلات سے متعلق جواب جمع نہیں کرایا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات راولپنڈی کی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ہفتہ کو ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ایفیڈرین کیس میں ملوث سابق سیکریٹری ہیلتھ خوشنود اخترلاشاری، فنانس کمپٹی کے ڈائریکٹر کرنل (ر) ریٹائرڈ طاہر ودود لاحوتی اور فارماسوٹیکل کمپنی کے مالک افتخار احمد خان بابر اور رضوان احمد خان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا، عدالت نے کا کہنا تھا کہ بار بار حکم کے باوجود ملزمان نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، عدالت نے خوشنود لاشاری کے لاہور اور اسلام آباد میں گھروں کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ اورصاحبزادوں نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اثاثہ جات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دیں۔ تاہم سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا۔راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت علی موسٰی گیلانی،عبدالقادر گیلانی،فوزیہ گیلانی نے جواب جمع کرا دیا، تاہم سابق وزیر صحت مخدوم شہاب نے اثاثہ جات کی تفصیلات سے متعلق جواب جمع نہیں کرایا۔

علی موسٰی گیلانی کے وکیل چوہدری فیصل نے عدالت کو بتایا کہ علی موسی گیلانی کے 3اکاؤنٹس میں 10لاکھ 56روپے موجود تھے،علی موسی کے اکاؤنٹ میں یہ رقم شادی کے فورابعد جمع کرائی گئی اوران کی زرعی آمدن 30لاکھ روپے سے زائد ہے، چوہدری فیصل نے عدالت کو بتایا کہ عبدالقادر گیلانی کے اکاؤنٹ میں 4 لاکھ 77ہزار روپے ہیں،بطور ایم این اے عبدالقادر گیلانی کی آمدن منجمد اکاؤنٹ سے کہیں زیادہ تھی ۔

وکیل چوہدری فیصل نے بتایا کہ فوزیہ گیلانی کے اکاؤنٹ میں 27ہزار روپے موجود تھے، مئی 2008ء کے بعد فوزیہ گیلانی کے اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکالی گئی، جبکہ یوسف رضا گیلانی کا ایفی ڈرین کیس سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں اثاثہ جات کیس میں کوئی نوٹس نہیں جاری کیا گیا،عدالت نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی۔
13/07/2013 - 14:07:43 :وقت اشاعت